شمالی کوریا کا ایٹمی معاملہ دھمکیوں سے حل نہیں کیا جا سکتا:چین

بیجنگ: (رائٹر) چین نے کہا ہے کہ کوریائی جزیرہ نما میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اسے ختم کرنے میں دھمکی آمیز کارروائیوں یا اس طرح کے بیانات سے کوئی مدد نہیں مل سکتی۔ چینی دفترخارجہ نے آج یہ بات کہی ہے۔ قبل ازیں امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کے امکانات کے موجود ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے آج یہاں معمول کی پریس ملاقات میں مذکورہ بیان دیا۔ کل امریکی وزیر دفاع سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ایسی فوجی کارروائی کا امکان ہے جس سے جنوبی کوریا کی راجدھانی سیول کوکوئی خطرہ نہ ہو تو انہوں نے ایسے امکان کے نہ ہونے سے انکار نہیں کیا البتہ کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
جنوبی کوریا کی راجدھانی سیول شمالی کوریا کی طرف سے توپ خانوں سے کئے جانے والے حملے کی زد میں ہے نیز سمجھا جاتا ہے کہ شمالی کوریا صرف روایتی اور نیوکلیائی ہتھیاروں سے ہی لیس نہیں بلکہ قابل لحاظ تعداد اور مقدار میں کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیار بھی رکھتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Threats will not resolve north korea nuclear issue says china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply