ستمبر 11جیسے حملے کرنے والے افراد کی جڑیں پاکستان اور سعودی عرب مین ہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

مانچسٹر: امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف اپنی اشتعال انگیزی جاری رکھتے ہوئے فلوریڈا میں ہ جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں خونریزی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے اس ہولناک وردات کا ذمہ دار بنیاد مسلمانوں کو قرار دیا اور کہا کہ وہ پناہ گزینوں کی شکل میں آتے ہیں اور ہمارے بچوں کے دل و دماغ کو مسخر کرنے میں لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے ستمبر11،2001جیسے خاص واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جن عناصر سے خطرہ لاحق ہے ان کی جڑیں پاکستان، سعودی عرب ، صومالیہ اور افغانستان میں ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ فلوریڈا خونریزی کے اصل مجرم 29سالہ عمر متین کے والدین افغانستان میں پیدا ہوئے تھے۔
ٹرمپ نے مزیدکہا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو ان تمام ملکوں سے تارکینوطن کی آمد پر قدغن لگادیں گے جہاں امریکہ، یورپ اور ہمارے حلیفوں کے خلاف دہشت گردی کی سازشیں رچی جاتی رہنے کی تاریخ رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Threats posed by people with roots in pakistan s arabia trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply