امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف لندن گیر مظاہرے

لندن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کے طور پر پہلے دورہ برطانیہ کے خلاف احتجاج میں لندن میں زبردست مظاہرے کیے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین لندن کی سڑکوں پر جھنڈے ، بینر تختیاں اور پوسٹر لہراتے نظر آئے۔

ٹرمپ کے 4روزہ سرکاری دورے کے خلاف جو جمعہ سے شروع ہونا طے تھا مظاہرہ کرنے کے لیے 64ہزارسے زائد افراد نے دستخط کیے تھے اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔

اس سے قبل مظاہرین نے نارنگی رنگ کے لنگوٹ باندھے ایک چھ میٹر طویل غبارے نما شے کو امریکی صدر کی شکل دے کرپارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔

وسطی لندن میں 35سالہ کیمبر لی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کی یہ بات پوری طرح واضح کر دی جائے کہ جب ٹرمپ دورے پر آئیں تو انہیں علم ہو جائے کہ ہم ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands take to londons streets to protest at trump visit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply