بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد5لاکھ سے تجاوز کر گئی

اقوام متحدہ:(یواین آئی)میانمار کی فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کی وجہ سے جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچے پناہ گزینوں کی تعداد پانچ لاکھ 37ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق حال میں آنےوالے سبھی پناہ گزینوں کو کھانا ،طبی خدمات اور مکانات کی ضرورت ہے جبکہ صرف 37ہزار خاندانوں کو ایمرجنسی کٹ دستیاب کرائی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ہفتہ 18ہزار نئے روہنگیا پناہ گزیں بنگلہ دیش آئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تین لاکھ 74ہزار پناہ گزینوں کو کاکس بازار علاقہ کے کوتوپلانگ اور بولاکھالی میں رکھاگیا ہے جبکہ 89ہزار دیگر کو مقامی برادری کے مہمان کے طور پر رکھاگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی تعداد جس تیزی سے بڑھی ہے اس سے سنگین انسانی بحران پیدا ہوسکتاہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں 25اگست کو فوج پر مبینہ حملہ کے خلاف رخائن ریاست میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی جس کی اقوام متحدہ سمیت کئی ملکوں نے مذمت کی۔اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف تشدد کو نسلی تشددقراردیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands of new rohingya refugees flee to bangladesh from myanmar to escape violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply