نئے صدرٹرمپ کی مخالفت میں امریکہ کے کئی شہروں میں ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل پڑے

برکلے /کیلیفورنیا: ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے خلاف کیلیفورنیا اور دیگر ریاستوں میں سینکڑوں طلبا اپنی کلاس سے باہر آ گئے اور انہوں نے نعرے لگانے شروع کر دیے ٹرمپ ہمارے صدر نہیں ہیں۔ منگل کو ری پبلکن پارٹی کے رہنما ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے خلاف کیلیفورنیا میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔
کیلیفورنیا کے برکلے ہائی اسکول میں 1500 سے زیادہ طلبا جمع ہوئے اور انہوں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کیمپس کی جانب مارچ کیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بیٹھ کر اپنی گھڑی کی سوئی کو پیچھے موڑ رہے ہیں اور 1952 کے دور میں واپس جاکر ٹرمپ جیسے ‘بیوقوف’ شخص کو اپنا صدر منتخب کر رہے ہیں۔ ریلی میں ایک طالبہ نے کہا کہ ٹرمپ کو ایمانداری کے ساتھ یہ محسوس کرنا چاہیے کہ ہم ان سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ پرانے لاس اینجلس میں ہائی اسکول کے 300 سے زائد طلباءنے اپنی کلاس سے نکل کر سٹی ہال تک مارچ کیا۔ وہاں ان کے ساتھ ریلی میں دوسرے اسکولوں کے بھی طلبا آ گئے۔
طلبا نے ہسپانوی زبان میں نعرے لگائے اور کہا کہ ہم نسلی اور طبقاتی امتیاز کی حمایت نہیں کر سکتے۔ ٹرمپ ہمارے صدر نہیں ہیں۔ سمٹل فومنکس میں بھی ٹرمپ کی مخالفت میں سینکڑوں طلبا اپنی کلاس چھوڑ کر باہر آ گئے۔ آکلینڈ کے سان فرانسس?و کی وادی میں بھی احتجاج ہوا۔ ٹرمپ کی مخالفت میں نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور دیگر شہروں میں آج ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 8000 سے زیادہ لوگوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔
آسٹن اور ٹیکساس کے پرامن مظاہرے میں 4000 افراد شامل ہوئے۔ سان فرانسسکو میں مظاہرین نے ایک اسٹور کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے اور ٹائر میں آگ لگا دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands of anti trump protesters take to streets of u s cities in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply