ایران میں ملک گیر پیمانے پر حکومت حامی ریلیاںوجلوس، احتجاج دم توڑنے لگا

تہران: کئی روز کے پر تشدد مظاہروں کے بعد بدھ کے روز پورے ایران میںہزاروں ہزار افراد حکومت کی حمایت میں مظاہرے کرتے نظر آئے۔ سرکاری ٹیلیویژن پر ایران کے مختلف شہروں میں حکومت حامی ہجوم کو مارچ کرتے دکھایا گیا۔
اہواز،کرمان شاہ ،گورگان اورکئی دیگر شہروں میں ہزاروں کا مجمع ’رہنما ،ہم تیارہیں‘ کے نعرے لگاتا ہوا سنائی دیا۔مظاہرین ایرانی پرچم اور رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ تختیاں اٹھائے تھے جن پر ” مرگ برغداران“ تحریر تھا، اٹھائے ہوئے تھے ۔
ان مظاہروں میں” اپنی رگوں میں دوڑ رہے خون کی ایک ایک بوند اپنے رہنما کے لیے بہا دیں گے“جیسے نعرے بھی لگائے جا رہے تھے۔گذشتہ شب سے حکومت مخالف نعرے دم توڑتے نظر آرہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands join pro government rallies after protests die down in iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply