کیلیفورنیا کی جنگل میں آتشزدگی،10ہلاک،1500مکانات راکھ،ہزاروں بے گھر

واشنگٹن:(رائٹر)امریکہ کے کیلفورنیا کی جنگل میں بھیانک آگ لگنے سے اب تک جہاں ایک جانب کم سے کم 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں وہیں 1500سے زائد مکانات جل کر راکھ ہو گئے اور20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا کیونکہ یہ آگ جنگل میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس آگ نے6ہزار ایکڑ زمین کو اپنی زد میں لے لیا اور درجنوں ڈھانچے تباہ کر دیے۔
خبررساں ایجنسی برٹش براڈ کاسٹنگ (بی بی سی ) نے کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن کے حوالہ سے بتایا کہ ناپا،سونوما اور یوبا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیاہے۔۔ان علاقوں سے تقریباً20ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ فائر سیکورٹی محکمہ کے سربراہ کم پملوٹ نے کہا کہ آتشزدگی کے سبب تقریباً 1500عمارتیں خاک ہوچکی ہیں۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اتوار کی شب یہ آگ لگی کیسے۔انہوں نے کہا-”ہماری پوری توجہ لوگوں کی جان بچانے پر مرکوز ہے،یہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔
آگ پر قابو پانے کیلئے تمام چیزیں موجود ہیں۔ہم یہاں سے لوگوں کو محفوظ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں“۔ وہاں کی محکمہ موسمیات نے سان فرانسسکو تک آگ پھیلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔تیز ہوا اور خشک موسم کے سبب آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands flee southern california wildfire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply