امریکہ میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کی مخالفت اور مسلمانوں کی حمایت میں مختلف مذاہب کے ہزاروں افراد کی ریلی

نیو یارک: یہاں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کی مخالفت اور مسلمانوں کی حمایت میں مختلف مذاہب کے ہزاروں افراد نے ٹائمز اسکوائر پر ریلی کی ۔ اور مسلمانوں سے اظہار وابستگی و یکججہتی میں ”میں بھی ایک مسلمان ہوں“ تحریر سے آراستہبینرز بلند کر رکھے تھے۔ یہ ریلی فاؤنڈیشن برائے نسلی یکجہتی اور نوسان تارا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ہوئی جس کا مقصد سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے فیصلے سے، جو فی الحال منسوخ کیا جا چکا ہے، پیدا ہونے والی غیر یقینی کیفیت اور تشویش کو دور کرنا ہے۔
ریلی میں لوگ ”ٹرمپ مردہ باد“ اور یو ایس اے، یو ایس اے اور ”مسلمانوں پر پابندی، نہیں لگے گی، نہیں لگے گی“ نعرے لگا رہے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نیو یارک سٹی کے مئیر بل ڈی بلاسیو نے کہا کہ امریکہ کا قیام تمام مذاہب اور عقیدوں کے احترام کرنے کے لیے عملمیں آیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف غلط خیالات و دقیانوسی تصورات سے چھٹکارہ پانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ محیثیت مئیر کے وہ بلا لحاظ مذہب و رنگ و نسل یہ پیغام دیتا ہوںکہ آپ جہاں پیدا ہوئے ہیں وہی آپ کا شہر اور وطن ہےاور یہ ملک آپ کا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thousands declare i am muslim too at solidarity rally in us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment