کانگو میں دھماکے سے ہندستانی امن فوج کے 32 اہلکار زخمی

کنشاسا:کانگو جمہوریہ کے مشرقی گوما علاقے میں آج ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک بچی کی موت ہو گئی اور اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات ہندستانی امن فوج کے 32جوان زخمی ہو گئے۔
نئی دہلی میں مشن کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی گوما کے سیورو علاقے میں ہوئے دھماکے سے ڈیوٹی پر تعینات جو 32 ہندستانی امن فوجی زخمی ہوئے ہیں ان کی سرجری ہوئی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ دھماکہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے اس وقت ہوا جب ہندوستانی فوجی ورزش کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل ہندوستانی فوجیوں میں میں سے3500فوجی کانگو میں تعینات کیے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty two indian peacekeepers injured girl killed in blast in congo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply