بولیویا میں چار روزہ مذہبی اجتماع کے دوران سڑک حادثات میں33 ہلاک

واشنگٹن: جنوبی امریکی ملک بولیویا کے اورورو میں چار روزہ مذہبی تقریب کے دوران مختلف سڑک حادثات میں 33 افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔ بولیویا کے ڈپٹی ٹریفک پولیس کے سربراہ اینرک پانیاگووا نے کہا کہ 24 سے 27 فروری تک چلے کارنیول کے دوران پہلے واقعہ میں ٹاکاکورا شہر میں ایک منی بس پلٹ گئی جس میں 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔
اس میں چھ مرد، نو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ مسٹر پانیاگووا نے مزیدکہا کہ مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لوگوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن کسی کی جان نہیں بچ سکی۔ ایک اور واقعہ میں لیکوما کے پاس کلف میں ایک بس پلٹنے سے سات افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جمعہ اور اتوار کے درمیان ہوئے سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں چار دنوں تک چلے کارنیوال میں 52 لوگوں کی موت ہوئی تھی جس میں بیشتر لوگوں کی موت بَلا نوشی سے ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty three people killed in car accidents over carnival in bolivia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply