افغان فضائیہ کی بمبار ی میں36ہلاک و زخمی

کابل: افغانستان کے جنوب مشرقی غزنی صوبہ میں افغان فوج کے فضائی و زمینی حملوں میں کم از کم 36انتہاپسند ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔

جنوب مشرق میں تعینات 203ویں تھنڈر کور نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ کے لویا اور کوچنائے آرزو علاقوں میں جاری نجات آپریشن کے دوران افغان مسلح افواج اور طالبان انتہاپسندوں میں تصادم ہوا جس میں کم ا زکم7انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان فضائیہ نے قارا باغ ضلع کے مینچھا علاقہ اور اندار ضلع کے مہری اور خدو خیل علاقوں میں بمباری کی جس میں کم ا زکم18طالبان انتہاپسند ہلاک اور8دیگر زخمی ہو گئے۔

تھنڈر کور نے مزید بتایا کہ فضائی حملوں میں طالبان کی ایک ہیچبیگ قسم کی گاڑی،ایک4×4گاڑی،دو موٹر سائیکلیں، 5اے کے 47 رائفلیں،ایک راکٹ لانچر، اور دو ہموی بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔افغان فورسز نے خوگیانی ضلع مین بھی فائرنگ کی جس میں کم ا زکم3انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty six militants killed wounded in ghazni airstrikes and ground operations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply