انڈونیشیا میں زبردست سیلاب کے بعد زمین کھسکنے کے واقعات، 36 ہلاک

سنگاپور: انڈونیشیا میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سیلاب اور زمین دھنسے کے واقعات میں 36 افراد ہلاک اور 22 لاپتہ ہو گئے ہیں۔بچاؤ کارکن اب بھی سیلاب میں لاپتہ ان 22 افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے ایک ادارے کے افسر ہریادی وارگا نے بتایا کہ اس ہفتے آئے اچانک سیلاب اور زمین دھسنے کے واقعات کے بعد اب تک 36 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے قریب 6361 افراد اب بھی سرکاری عمارتوں اور فوجی مراکز میں مقیم ہیں۔ قومی آفات سے نمٹنے والی قومی ایجنسی کے ترجمان سوپوتو پروو نگروکو نے بتایا کہ مغربی جاوا کے گروت میں موسلادھار بارش کی وجہ سے اچانک سیلاب آ گیا جس میں تقریبا 951 مکانات تباہ ہوگئے اور ندیوں کی دھار میں بہہ گئے۔
بے گھر لوگوں کے لئے ہنگامی پناہ گاہیں تیار کی گئی ہیں اور عارضی مطبخ بنائے گئے ہیں۔ مغربی جاوا میں دوسری جگہوں پر بھی بھاری بارش ہوئی ہے اور چٹانیں گرنے کے واقعات ہوئے ہیں۔ جس سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty six killed in floods and landslides in indonesia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply