بوکو حرام کے دہشت گردوں کے ساتھ مسلح تصادم میں 13 نائجیریائی فوجی زخمی اور کچھ لاپتہ

ابوجہ: نائیجریا کے بورنو صوبہ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور نائجریائی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 13 نائجریائی جوان زخمی ہو گئے ہیں اور بہت سے دوسرے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
فوج کے ترجمان ثانی عثمان نے آج بتایا کہ یہ جھڑپ دو شنبہ کی شام میں نائیجر سے ملحق بورنو صوبے میں واقع گاشی گار شہر کے نزدیک ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق فوجیوں نے علاقے کے دفاع پر اپنی پوری طاقت جھونک دی۔
مزاحمت کے دوران 13 فوجی زخمی اور کچھ لاپتہ ہو گئے۔تاہم انہوں نے لاپتہ ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔ اس عارضی پسپائی کے باعث فوج اس مقام سے واپس آگئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: thirteen nigerian army jawan injured in clashes with boko haram in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply