میکسیکو میں منشیات کے اسمگلروں میں گروہی تصادم 13افراد ہلاک

میکسیکو سٹی:حکام کے مطابق میکسیکو کے گیوریرو اور مچواکین ریاست میں حریف منشیات اسمگلر گروہوں کے درمیان باہمی جھگڑے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست مچواکین کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جیلیسکو کی سرحد کے قریب جکلپان میں چھ افراد کے سر مل گئے ہیں۔
اس علاقے میں ’جیلیسکو نیو جنریشن گروہ (سی جے این جی)‘ نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ میں سرگرم ہے۔ ان کھوپڑیوںکے قریب ہیحریف بدمعاش گروپ ’نیو مچواکین فیملی (این ایف ایم) کی طرف سے دستخط کیا گیا دھمکی بھرا پیغام بھی پڑا پایا گیاہے۔ گیریرو ریاست کی پولیس نے بتایا کہ ریاست میں اٹویچ کی پہاڑیوں میں فائرنگ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirteen killed in mexican drug violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply