میکسیکو کی ایک اور جیل میں گروہی تصادم 13قیدی ہلاک

میکسیکو سٹی:(رائٹر)شمالی میکسیکو کے نیوولیون کی ایک جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں میں خونریز تصادم ہو گیا جس میں کم از کم 13 قیدی ہلاک ہو گئے۔سیکورٹی افسر ایلڈو فاسیکے مطابق مونٹیری شہر کے مضافات میں واقع کیڈی ریٹا جیل میں یہ تصادم پوری رات ہوتا رہا۔ یہ لڑائی اتنی پھیلی کہ جیل کے کم و بیش 250قیدی میدان جنگ میں کود پڑے ۔
اس خونریز جھڑپ اور ان میں ہلاکتوں کی خبر عام ہوتے ہی قیدیوں کے رشتہ دار اپنے عزیزوں کی خیریت دریافت کرنے جیل کے باہر جمع ہو گئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے اضافی سیکورٹی دستوں کو وقوعہ کے مقام پر بھیجا گیا ہے۔ مسٹر فاسی نے رپورٹروں کوبتایاکہ سیکورٹی دستے مونٹیری شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع کیڈیریٹا جیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سنتریوں اور دوسرے قیدیوں کی حفاظت کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیاہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirteen inmates killed after brutal gang fight in mexico prison in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply