سنگا پور میں زیکا مرض میں مبتلا115میں13ہندستانی21چین ی اور چھ بنگلہ دیشی بھی شامل

نئی دہلی: سنگا پور میں13ہندوستانیوں اور چھ بنگلہ دیشیوں سمیت115 افرادموذی سے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری زیکا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ ان115میں21چینی شہری بھی شامل ہیں۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ سنگاپور میں ہندوستانی سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ 13ہندوستانی زیکا مرض سے متاثر ہیں۔اس مرض میں 6بنگلہ دیشی بھی مبتلا ہیں۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر متعین سنگا پور محبوب الزماں نے ای میل کے ذریعہ رائٹر کو بتایا کہ ہمیں وزارت صحت نے کل اطلاع دی ہے کہ جن لوگوں میں کل اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 6 بنگلہ دیشی ہیں۔
ہمیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ علامتیں بہت شدید نہیں ہیں یہ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں یا زیر علاج ہیں۔ ہمارا اس ضمن میں وزارت صحت سے مسلسل رابطہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirteen indian nationals test positive for zika in singapore in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply