وزیر اعظم کے طور پر تھریسا مے کا مستقبل خطرے میں،معلق پارلیمنٹ کے آثار

لندن: برطانوی باشندوں نے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم تھریسا مے کی قیادت والی کنزر ویٹیو پارٹی کو 650رکنی یو کے پارلیمنٹ میں اکثریت سے محروم کر کے جہاں ایک جانب وزیر اعظم کے طور پر تھریسا کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا وہیں تھریسا مے کو زبردست ہدف تنقید بھی بنا دیا۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے34اور لبرل ڈیموکریٹ کے12امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
اور اگر شمالی آئر لینڈ نے تھریسا کا ساتھ دیا تب بھی وہ معمولی اکثریت کے لیے مطلوبہ326اراکین کا ساتھ نہیں مل سکتا کیونکہ شمالی آئر لینڈ کی مدد کے باوجود تھریسا کی پارٹی کی سیٹوں کی تعداد صرف320تک ہی رہ جائے گی۔جس سے بریکست مذاکرات میںمزید تاخیر ہو سکتی ہے۔اور اس بات کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے کہ معلق پارلیمنٹ کی صورت میں یہ مذاکرات حسب پروگرام 19جون کو ہو بھی پائیں گے یا نہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa mays future as pm in doubt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply