یو کے کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباددی

لندن: یونائیٹڈ کنگڈم(یو کے) کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو پرخلوص مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام مبارکباد میں تھریسا نے یو کے میں مقیم دنیا بھر کے مسلمانوں سے یو کے کی ترقی میں ہاتھ بٹانے اور معاونت کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو کے میں رہائش پذیر 3ملین مسلمانوں کی خدمات کو سلطنت برطانیہکبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہون نے کہا کہ برطانیہ اور دنیا بھر مں ماہ رمضان مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس اور خاص وقت ہوتا ہے۔ اس مہینے میں وہ خدا کے حضور سجدہ ریز ہو کر اس سے مغفرت، رحمت اور جہنم کی آگ سے محفوظ رکھنے کی گڑ گڑا کر دعائیں کرتے ہیں اور پور مہینہ خدا سے لو لگائے رکھتے ہیں۔

اس موقع پر کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی عالم اسلام اور دنیا بھر میں پھیلے تمام مسلمانوں کو عید کی پرخلوص مبارکباد دی۔ان سب نے پیغامات ارسال کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may wishes muslims eid mubarak in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply