تھریسا مئے عنقریب امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گی

لندن:برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گی۔ محترمہ ٹیریسا مے کے نمائندہ نے بتایا کہ برطانیہ امریکہ کے سب سے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہے اور مسٹر ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد محترمہ ٹیریسا مے ان سے باقاعدہ ملاقات کرنے والی پہلی غیر ملکی لیڈر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے مسرت محسوس کر ر ہے کہ وزیر اعظم ٹیریسا مے امریکہ کے نئے صدر سے ملاقات کے لئے کافی پرجوش ہیں ۔
یہ ملاقات واشنگٹن میں ہوگی مگر اس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہو پائی ہے۔ اس سے پہلے دونوں لیڈروں کے درمیان نومبر میں فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں ان لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر زور دیا تھا۔ عام طور پر امریکہ کے منتخب صدر دنیا کے جن سیاستدانوں سے بات کرتے ہے ان میں برطانیہ سب سے پہلے آتا ہے، لیکن صدر منتخب ہونے کے بعد مسٹر ٹرمپ نے 9 ممالک کے رہنماؤں سے بات کرنے کے بعد برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریسا مے سے بات کی تھی جو برطانیہ کے لئے تکلیف دہ صورتحال تھی۔ تاہم برطانیہ نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی تھی جو برطانوی حکومت کے لئے افسوسناک ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may to visit donald trump soon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply