اقوام متحدہ میں وزیر اعظم برطانیہ تھریسا مے کا مقتول بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت

اقوام متحدہ :برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے آج اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مقتول وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اپنی تقریر میں، جو بھٹو خاندان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کے تذکروں پر مبنی تھی، کہا کہ مذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں بے نظیر بھٹو کے قتل کو ایک عشرہ بیت گیا ہے، وہ بے نظیر بھٹو ہی تھیں کہ جنہوں نے انہیں ان کے شوہر فلپ سے متعارف کرایا، 1976 میں وہ اور بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونی ورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے ۔تھریسا مے کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں جتنے عالمی راہنما بیٹھے ہیں، وہ سب بھٹو سے اچھی طرح واقف ہیں، بے نظیر بھٹو کو ان قوتوں نے بہیمانہ طریقے سے قتل کیا، جو ان اقدار کو مسترد کرتے ہیں، جن کے لئے آج ہم یہاں موجود ہیںتھریسا مے کے مطابق پاکستان نے مذہبی انتہاپسندوں کا سب سے زیادہ سامنا کیا ہے۔
تھریسا مے کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے کھڑا ہونے پر بے نظیر بھٹو قتل ہوئیںبرداشت کی علمبردار ہونے کی وجہ سے بے نظیر بھٹو کو قتل کیا گیااوربے نظیر بھٹو کو اس لئے قتل کیا گیا کیونکہ وہ ایک نہتی عورت تھیںبے نظیر بھٹو آج اگر حیات ہوتیں تو اقوام متحدہ میں نظر آتیں مگر ان کی طاقت اور اثرپذیری کا یہ عالم ہے کہ ان کے قتل کے دس برس بعد عالمی رہنما یک زبان ہوکر بھٹو خاندان کی عظمت کا اعتراف کررہے ہیںہم میں سے بھی اکثر بھٹو خاندان کی عظمت کا اقرار کرتے ہیں مگر ہم زندہ بھٹو کو مسترد کرکے صرف مردہ بھٹوؤں کے پرستار ہیں، ہم جنازوں کے پیچھے چلنے والے ہیںایک اور بھٹو کی قبر گڑھی خدا بخش میں بننے تک ہم اسے عظیم قرار نہیں دیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہونا چاہئیے کہ ان کے رہنماؤں کے تذکرے دنیا کے بڑے بڑے لوگ بڑے فخر سے کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may pays tribute to benazir bhutto at un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply