مانچسٹر دھماکہ کے بعدتھریسا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ چھیڑ دی،اضافی فوجیوں کی تعیناتی

لندن:برطانیہ میں شمالی شہر مانچیسٹر میں امریکی گلوکارہ ایریانا گرینڈے کے ایک پروگرام کے بعد ہوئے خودکش بم دھماکہ کے بعد برطانیہ میں دہشت گردانہ حملہ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے اس لئے برطانیہ کے اہم علاقوں میں اضافی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ مانچیسٹر ارینا میں ہوئے حملہ کے سلسلے میں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ عام لوگوں کو ایک بزدلانہ دہشت گرد حملہ کا شکار بنایا گیا ہے۔
مانچیسٹر کے چیف کانسٹبل ایان ہاپکنس نے بتایا کہ مانچیسٹر ایرینا میں ہوئے اس خودکش بم دھماکہ میں کچھ بچوں سمیت 22 افراد ہلاک اور 59 دیگر زخمی ہوگئے۔ .برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے خبردار کیا ہے کہ مانچیسٹر حملے کے بعد برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہو سکتا ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے ۔تھیریسا مے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ مانچیسٹر حملے میں ایک شخص نہیں بلکہ ’کوئی گروہ‘ ملوث ہو۔
برطانیہ میں حملے کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے منگل کی شام کابینہ کی ’کوبرا‘ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملک میں حملے کے خطرے کے امکانات کو بڑھا کر ’کریٹیکل‘ کر دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اگلا حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ 2014 سے برطانیہ میں حملے کے خطرے کی سطح اس سے ایک درجہ کم تھی جس کا مطلب تھا کہ ’حملے کے امکانات بہت زیادہ ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may launches her war on terror after manchester attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment