پیرس معاہدے سے نکلنے کے ٹرمپ کے فیصلہ کی تھریسامئے نے مذمت کی

لندن:برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کو پیرس موسمیاتی معاہدے سے باہر نکالنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔آج مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ اور ٹریسا مے کے درمیان ٹیلیفون پر اس سلسلے میں بات چیت کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ٹریسا مے نے مسٹر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنی مایوسی ظاہر کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ برطانیہ پیرس موسمیاتی معاہدے کے تئیں پابند عہد ہے ، جیسا کہ انہوں نے حال ہی میں جی-7 کی میٹنگ میں واضح کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may condemns trumps paris climate decision in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply