چین مزید میزائل تجربے روکنے کے لیے شمالی کوریا پر دباو ڈالے: وزیر اعظم برطانیہ

چین مزید میزائل تجربے روکنے کے لیے شمالی کوریا پر دباو ڈالے: وزیر اعظم برطانیہ
اوساکا (جاپان): برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسامے نے شمالی کوریا کی طر ف سے مزید میزائل ٹیسٹ کو روکنے کے لئے چین سے دباو¿ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محترمہ مے نے اپنے جاپانی ہم منصب شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کے لئے جاپان پہنچنے سے قبل کہا کہ چین شمالی کوریا کی طرف سے اشتعال انگیز حرکت کو روکنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اس پر روک لگائے۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس کے لئے سب سے زیادہ موزوں عمل ہے شمالی کوریا پر چین کا دباو¿۔ ” واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کل صبح ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کے شمالی جزیرے کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے سمندر میں گر اتھا۔