تھریسا نے یو کے میں وسط مدتی انتخابات کا اعلان کر دیا

لندن : برطانیہ کی ویزر اعظم تھریسا مئے نے ایک ایسے موقع پر جب یو کے یورپی یونین سے نکلنے کے لیے مفصل مذاکرات کی تیاریاں کر رہا ہے وسط مدتی عام انتخابات کاا علان کر کے سب کو ششدر کر دیا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق عام انتخابات 8جون کو کرائے جائیںگے۔مئے نے کہا کہ وہ وسط مدتی انتخابات کی توثیق کرانے بدھ کو پارلیمنٹ جائیںگی۔
انہون نے کہا کہ عام انتخابات کرانے ہی ہیں اور اس وقت یہ انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔ مئے نے مزید کہا کہ انتخابات اس لیے بھی ضروری ہو گئے ہیںکیونکہ دیگر پارٹیاں یورپی یونین چھوڑنے کے لیے ان کے بریکزٹ منصوبوں کی مخالفت کر رہی ہیںحالانکہ اس سے قبل مئے یہ بھی کہہ چکی تھیں کہ ان کی قیادت میں وسط مدتی انتخابات نہیں ہوں گے۔لیکن انہون نے کہا کہ وہ کافی غور و خوض کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہیںکہ آئندہ برسوں میں استحکام اور اعتماد کی ضمانت کے لیے واحد راستہ انتخابات کرانا ہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may calls snap general election for june 8 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply