برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے مانچسٹر دھماکہ کو سنگدلانہ کارروائی بتایا

لندن : برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے شمالی شہر مانچسٹر میں ہوئے بم دھماکے کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے اس کو ایک سنگدلانہ کارروائی قرار دی اور کہا کہ دہشت گرد کبھی نہیں جیت پائیں گے۔ لندن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ میں میڈیا کے نمائدنوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی محکمہ اور دیگر افسران اس دھماکے کی ہمہ پہلو تحقیقات کر رہے ہیں ۔
انہون نے مزید کہا کہ اس دھماکے کو دہشت گردانہ حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مانچسٹر میں امریکی گلو کارہ ایریانا گرینڈے کے ایک کنسرٹ میں ہوئے دھماکے میں22افراد ،جن میں کئی بچے بھی شامل تھے، ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may calls manchester terror attack callous in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply