روسی صدرپوتن نئی برطانوی وزیر اعظم مے سے پہلی ملاقات ستمبر میں چین میں کریں گے

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے دونوں ممالک کے درمیان بگڑے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مستقبل قریب میں ملاقات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیاہے۔
روسی صدر دفتر کریملن نے اطلاع دی کہ دونوں رہنما آئندہ ماہ چین میں ہونےوالے جی 20 ممالک کی کانفرنس میں حصہ لیں گے اور جولائی میں محترمہ مے کے وزیر اعظم بننے کے بعد دونوں پہلی بار ملاقات کریں گے۔ اس نے بتایا کہ مسٹر پوتن اور محترمہ مے نے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس اطلاعات کے تبادلے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم محترمہ مے کی ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنما دہشت گردی اور فضائی سیکورٹی میں تعاون کے سلسلے میں بھی اتفاق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیا اور مختلف تنازعات کا بات چیت کے ذریعے حل ہونے کی امید ظاہر کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may and vladimir putin to meet at g20 summit in september in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply