ٹرمپ کا امریکہ برطانیہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے برطانوی وزیر اعظم سے تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ برطانیہ کے ساتھ تجارت کی توسیع کرنے کے لئے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین سپسٹر نے نامہ نگاروں کو بتایا، “مجھے یقین ہے کہ دونوں لیڈران کے درمیان تجارت کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
لیکن کاروبار کے حوالے سے کن مسائل اور امور پر غور و خوض کیا جائے گا وہ ابھی واضح نہیں ہے۔ تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مسٹر ٹرمپ برطانیہ کے ساتھ وسیع کاروبار کے امکانات تلاش کرنے کے سلسلے میں بات کریں گے۔ مسٹر سپسٹر نے یہ بھیکہا کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ دونوں لیڈران کسی طرح کی مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کریں گے۔
کہا جاتا ہے کہ تبادلہ خیال کے دوران قیمتوں میں کٹوتی اور دونوں ممالک کے درمیان مزدوروں اور دیگر پیشہ ورانہ ملازمین کی آمدو رفت کو سہل بنانے کے موضوعات بھی زیر بحث رہیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may and donald trump to hold talks on trade deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply