مختلف ممالک میں نسلی،مذہبی اورمسلکی تشد د کے باعث نقل مکانی سے 35لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم

اقوام متحدہ:دنیا کے کئی حصوں میں مختلف کمیونٹیز کے خلاف تشدد کی وجہ سے خطرناک شکل اختیار کرچکے پناہ گزینوں کا مسئلہ انتہائی توجہ طلب ہے اور سب سے بڑا مسئلہ بچوں کی تعلیم کا ہے۔ لاکھوں پناہ گزین بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گزشتہ تعلیمی سال میں ایسے 35 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جا پائے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزین امور کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر)کی کل جاری ایک رپورٹ “لیفٹ بیہائینڈ: رفیوجی ایجوکیشن ان کرائسس” کے مطابق ایو این ایچ سی آرکے تحت رجسٹرڈکل ایک کروڑ 72 لاکھ پناہ گزین بچوں میں سے 64 لاکھ بچے اسکول جانے والی عمر (پانچ سے 17 سال) کے ہیں۔ اقوام متحدہ پناہ گزین ہائی کمشنر فلپپو گرینڈی نے ایک بیان جاری کر کےکہا کہ ان پناہ گزین بچوں کو پناہ دینے والے ممالک کے پرامن اور پائیدار ترقی کے لئے ان کی تعلیم بہت اہم ہے اور جب کبھی بھی وہ وطن واپس آئیں تو وہاں کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مسٹر گرینڈی نے کہا کہ دنیا کے دیگر بچوں کے مقابلے میں ان پناہ گزین بچوں کو تعلیم اور دیگر مواقع بہت کم دستیاب ہیں۔ یو این ایچ سی آرکے مطابق دنیا کے کل 91 فیصد بچوں کو بنیادی تعلیم دستیاب ہے جبکہ مہاجرین کااعداد و شمار صرف 61 فیصد ہے اور کم آمدنی والے ممالک میں یہ 50 فیصد سے بھی کم ہے۔ یہ بچے جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں حالات بدترین ہوتےجاتے ہیں۔ دنیا بھر میں جہاں 84 فیصد بچوں کو ثانوی تعلیم حاصل ہوتی ہے وہیں محض 9 فیصد پناہ گزین بچوں کو ثانوی تعلیم مل پاتی ہے حالانکہ کم آمدنی والے ملک اس معاملے میں آگے ہیں اور وہ اپنے 28 فیصد بچوں کو ثانوی تعلیم دیتے ہیں۔ مسٹر گرینڈی نے کہا کہ ابتدائی تعلیم کے تعلق سے پناہ گزین لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کے لئے کم مواقع موجود ہیں۔ پناہ گزین لڑکوں کے مقابلے میں 80 فیصد سے بھی کم لڑکیوں کوبنیادی تعلیم حاصل ہوپاتی ہے جبکہ ثانوی تعلیم کے معاملے میں یہ اعداد و شمار 70 فیصد بھی نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: There are 3 5 million refugee children not in school because of war in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply