امریکہ کی بیوقوفیوں پر دنیا ہنستی ہے: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن:(ایجنسی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی ”احمقانہ پالیسیوں“ سے سالانہ 800 بلین ڈالر خسارے کا سامنا ہے جبکہ دیگر ممالک اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے تجارتی سودے اور پالیسیاں بے وقوفانہ ہیں جس کی وجہ سے امریکا کو سالانہ 800 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہو رہا ہے، امریکی اپنی ملازمتیں اور دولت دوسرے ملک کے شہریوں کو دے رہے ہیں اس طرح دوسرے ممالک نے تو امریکہ سے فائدے اٹھائے لیکن خود امریکہ خسارے میں جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے دوسرے ممالک ہم پر ہنستے ہیں کہ امریکی لیڈر کتنے بے وقوف ہیں کہ دوسرے ممالک کو نوکریاں اور تجارت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں لیکن خود خسارے میں جا رہے ہیں تاہم اب مزید یہ پالیسی جاری نہیں رکھی جا سکتی، امریکی قیادت اب اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: the world laughs at the foolishness of america in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply