ہانک کانگ میں جمہوریت حامی مظاہرہ کرنے والا طالبعلم لیڈر تھائی لینڈ میں گرفتار

بنکاک:ہانگ کانگ میں 2014میں وسیع پیمانے پر جمہوریت حامی مظاہروں میں پیش پیش رہنے والے19سالہ طالب علم لیڈرکو چین کی درخواست پر آج تھائی لینڈ میں حراست میں لے لیا گیا اور اسے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
نوجوان طالب علم لیڈرجوشوا وونگ کو طلبہ مظاہروں پر تھائی لینڈ کی فوج کی سخت کارروائی کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام کو خطاب کرنا تھا۔وونگ کو چلالونگ کورن یونیورسٹی میں ایک پروگرام کےلئے مدعو کیاگیا تھا۔پروگرام کے منتظمین نے بتایا کہ وونگ کو آجصبح بنکاک پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
ایک منتظم نے کہا کہہم نے امیگریشن حکام سے بات کی اور انہوں نے بتایا کہ چین کی حکومت کی درخواست پر وونگ کو حراست میں لیاگیا ہے۔سورم بھومی ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے بتایا کہ وونگ کو تھائی لینڈ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے اور انہیں واپس ہانگ کانگ بھیجا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The hong kong activist joshua wong has been detained in thailand in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply