ڈیڑھ ارب یورو کی تین جرمن آبدوزوں کے لیے جرمنی کا اسرائیل سے معاہدہ

برلن:جرمنی اور اسرائیل کے میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے مابین ڈیڑھ ارب یورو کی تین آبدوز وں کے سودے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور جرمن حکومت کے درمیان گزشتہ چند سال پہلے ہونے والے دفاعی معاہدہ پر ایک مرتبہ پھر بات چیت ہوئی ہے۔
طویل عرصہ خاموشی کے بعد اسرائیل اور جرمن کمپنی تھیسین کروپ کے درمیان دفاعی سمجھوتہ طے پایا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل جرمنی سے 6 آبدوزیں خرید چکا ہے ۔لہٰذا اس بنیاد پر دوبارہ رابطہ استوار کیا گیا ہے۔برلن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ بات خفیہ رکھی گئی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس دفاعی معاہدے کے تحت کیا رعایتیں دی گئی ہیں۔
انہوں نے طویل عرصہ معاہدے میں تعطل کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمن کمپنی یہ آبدوزیں شمالی جرمنی کے شہر کیل میں تیار کرے گی، جنہیں 2027 میں اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا: اسرائیل کے ساتھ ہمارے سیاسی اور دفاعی رابطے قابل قدر ہیں اور آئندہ انہیں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The german government signed an mou for a e1 5 billion deal between israel and thyssenkrupp in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply