شام میں اتحادی فوج کے حملے میں داعش کی خبررساں ایجنسی اعماق کا بانی ریان مشعال ہلاک

بیروت:امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ہوائی حملے کرکے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کی خبر رساں ایجنسی ‘ اعماق’ کے بانی کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ‘ اعماق’ کے بانی کے بھائی نے کل ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ امریکی فوج کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے میں اس کا بھائی ریان مشعال اور اس کی بیٹی کی موت ہوگئی ہے۔
حملے کے دوران دونوں المیادن شہر میں واقع اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔ تاہم، آزادانہ تحقیقات سے ابھی تک ریان مشعال کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The founder of isis linked aamaq news agency killed in an airstrike in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply