افغانستان کے6صوبوں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں داعش اور طالبان کے 26انتہاپسند ہلاک

کابل: افغانستان کے خصوصی دستوں نے وردک،لوگر،ہرات، فراہ، ننگرہار اور فریاب صوبوں میں وسیع پیمانے پر کارروائی کی جس میں 26انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں ایک ازبیک انتہاپسند اور ایک داعش کا دہشت گرد شامل ہے۔جبکہ باقی سب طالبان ہیں۔

فوج کے ذرائع کے مطابق وردک صوبہ کے چک و وردک ڈسڑکٹ میں اسپیشل فورسز کی کارروائی کے دوران 6طالبان انتہاپسند مارے گئے جبکہ دو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے زندہ پکڑ لیے گئے۔

دوسری جانب لوگر صوبہ کے براکی براک ڈسٹرکٹ میں 10طالبان ہلاک ہوئے۔یہاں بھی ایک طالبان گرفتار کر لیا گیا ۔سلامتی دستوں نے آئی ای ڈی کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا۔

سلامتی دستوں نے ہرات ، فراہ اور ننگرہار صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ انتہاپسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ہلاک شدگان میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کا بھی ایک انتہاپسند شامل ہے۔

ہلاک ہونے والے5دہشت گردوں میں سے چار ہرات کے شیندند ڈسٹرکٹ میں کارروائی کے دوران مارے گئے۔ ایک دہشت گردننگر ہار کے خوگیانی ڈسڑکٹ میں مارا گیا ۔جبکہ فراہ کے بکواہا ضلع میں سلامتی دستوں نے ایک انتہا پسند کو گرفتار کیا۔

فریاب میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں جو پانچ دہشت گرد مارے گئے ان میں ایک ازبیک انتہا پسند بھی شامل ہے۔

209شاہین کور نے ایک بیان میں بتایا کہ خصوصی دستوں نے صوبہ کے خواجہ نموسی ڈسٹرکٹ کے توکلی علاقہ میں کارروائی کی جس میں یہ پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The afghan special forces killed 26 taliban militants during the operations in 6 provinces in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.