تھائی لینڈ دھماکوں کے ایک اور مشتبہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

بنکاک: تھائی لینڈ کی فوج نے آج بتایا کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے اپنے کچھ سمندری ساحلوں پر دھماکے کے سلسلے میں بہت سے لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا ہے لیکن اب تک کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
دریں اثنا ایک تھائی فوجی عدالت نے ایک دوسرے مشتبہ کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دیے۔ کاؤنٹر کرائم پلاننگ ڈویژن کے کمانڈر چئیا پول کیٹچائدیت نے کہا کہ عدالت نے ایک مشتبہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے لیکن ہم اس کا نام ظاہر نہیں کر سکتے۔فوج نے ان دھماکوں میں غیر ملکی ہاتھ ہونے سے بھی انکار کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ان دھماکوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے آئین کے حوالے سے فوج کی طرف سے کرائے گئے ریفرنڈم سے ناراض لوگوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thailand issues arrest warrant for second suspect in deadly blasts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply