مقامی باشندوں کے احتجاج کے باوجود امریکہ نے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل نصب کرنا شروع کر دیا

سیول: امریکی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے سلسلے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان متنازعہ امریکی تھاڈ میزائل دفاعی نظام جنوبی کوریا میں کسی مقام پر نصب کرنا شروع کر دیا ہے ۔تھاڈ دفاعی نظام شمالی کوریا سے پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس امریکی دفاعی نظام کی تنصیب کے لیے جب نصب کرنے والے مقام کی جانب سازو سامان لے جایا جا رہا تھا تو اس کے خلاف ہزاروں مقامی باشندوں نے احتجاج کیا تھا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل ٹیسٹ کی دھمکی کے پیش نظر گزشتہ سال امریکہ اور جنوبی کوریا نے ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) نظام تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اگرچہ چین تھاڈ نظام کی تعیناتی کا سخت مخالف ہے، کیونکہ اسے ڈر ہے کہ اس سے علاقائی سلامتی توازن غیر مستحکم ہوگا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا کہ تھاڈ کے کچھ عناصر کو ملک کے جنوب میں ایک گولف کورس کی طرف منتقل کر دیا تھا۔ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا شمالی کوریا کے بڑھتے جوہری اور میزائل خطرے کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکہ تھاڈ نظام کی ابتدائی طورپر چلنے کی صلاحت کو محفوظ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور سال کے آخر تک اس کی بیٹری چالو ہونے کی امید ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thaad us moves missile defence system to south korea site in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply