امریکی ریاست ٹیکساس میں چرچ کی وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی ، 13 ہلاک

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جنوب مغرب میں ایک ’پک اپ‘ گاڑی اور چرچ کی وین میں تصادم سے کم از کم13 افراد ہلاک اور 2دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی سہ پہر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں ایک چرچ کے 14 سینیئر ممبر سوار تھے جب کہ ’پک اپ‘ ٹرک میں صرف ڈرائیور تھا۔
چرچ کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ چرچ کے ممبر پرفضا مقام پر تین دن گزارنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ تاحال عہدیداروں کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ’پک اپ‘ ٹرک کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے یا نہیں۔ حادثے کی تصویر اور ویڈیو میں ٹرک اور بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ نظر آ رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Texas church bus crash 13 killed 2 injured in collision with pickup truck in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply