افغانستان سے فرار دہشت گرد اسلام آباد پر قبضہ کر سکتے ہیں: امریکہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں شکست کے بعد دہشت گرد اسلام آباد پر قبضہ کی تیاری کر رہے ہیں۔ریکس ٹلر سن نے امریکی تھنک ٹینک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی امریکی پالیسی کی وجہ سے افغان فورسز دہشت گردوں سے علاقے خالی کروا رہی ہیں۔ دہشت گرد پسپا ہو کر افغانستان سے پاکستان فرار ہوںگے اور ممکن ہے کہ ان کا اگلا ہدف اسلام آباد پر قبضہ ہو۔
ریکس ٹلر سن نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرحد کے اندر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دے رکھی ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا: حقانی نیٹ ورک سے تعلقات آنے والے ایام میں خودپاکستان کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ حقانی نیٹ ورک جیسی دہشت گرد تنظیمیں پاکستانی سرزمین پر قبضہ کرنے کے لیے پر تول رہی ہیں۔ لہٰذا پاکستان کو اِن کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کو تبدیل کر لینا چاہیے۔تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت تک افغانستان میں قیام کرے گی جب تک وہاں مکمل امن قائم نہیں ہوجاتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorists planning to capture islamabad says rex tillerson in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment