دمشق کے ایک اسپتال پر دہشت گردوں نے مارٹر وں سے حملہ کر دیا

تہران:دہشت گردوں نے مشرقی غوتہ میں ایک اسپتال پر ایک اور مارٹر حملہ کیاجس میں متعدد غیر فوجی زخمی ہو گئے۔ لیکن دیگرذرائع کے مطابق اس حملہ میں جو النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے مشرقی دمشق کے تشرین میں واقع ایک فوجی اسپتال پرکیا، ایک شہری ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔
روسی پیس مانیٹرنگ سینٹر اینڈ افارمیشن آفس کے ترجمان بریگیڈیر جنرل ولادمیر زولوتوخین نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں سرگرم دہشت پسند گروپ کے دہشت گردوں نے الریحانہ گاؤں کے مغرب میں واقع چوکی کے قریب ایک میڈیکل سینٹر پر مارٹر حملہ کیا جس میںمرکز سے 200تا400میڑ کی دوری پر چھ سے زائد مارٹر گولے آکر گرے۔
بریگیڈیر جنرل نے مزید کہا کہ شہریوں کو بحفاظت شہر سے نکالنے کے لیے بنائی گئی راہداری پر بھی دہشت گردوں کی وقفہ وقفہ سے فائرنگ کے باعثشہری مشرقی دمشق سے باہر نکلنے کی اپنے اندر ہمت نہیں پارہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorists open fire again at hospital in eastern damascus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply