مشرق وسطیٰ میں بھڑکی آگ بجھانے کے لیے خطہ میں ہم آہنگی و باہمی تعاون کی ضرورت: حسن روحانی

تہران:ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نےکہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بھڑکی آگ کو بجھانے کے لیے خطہ میں مزید ہم آہنگی ،یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہاں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے جن حکومتوں نے بھی ایران سے تعاون مانگا اس نے مثبت جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ جب عراقی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مدد چاہی ایران اس وقت تک مدد بہم پہنچاتا رہا جب تک کہ موصل کو بازیاب نہیں کرا لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلا ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے خلاف عراقی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ اور وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں عراقیوں اور خطہ کے دبے کچلے لوگوں کی مدد جاری رکھے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ کئے بغیر خطے میں ترقی اور استحکام ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرنی چاہئے تا کہ خطے سمیت دنیا بھر سے دہشت گردی کی سوچ اور کلچر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ایرانی صدر نے تشدد اور انتہا پسندی کو خطے سمیت دنیا بھر کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو فوجی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں دہشت گردوں کا سختی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست اور عراقی فورسز کی جانب سے موصل کی آزادی کو خطے کے لئے ایک اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorism interventionism fan flames of conflict in region rouhani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply