شام کے دہشت گرد گروپوں نے افغانستان کا رخ کرنا شوع کر دیا:روسی وزیر دفاع

ماسکو: روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ازبکستان کے سلامتی دستوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر ور دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے دہشت پسند گروپوں نے افغانستان کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

شوئیگو نے اپنے ازبیک ہم منصب عبد السلام عزیزوف کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اس کا انکشاف کیا۔شوئیگو نے اس پر اصرار کرتے ہوئے کہ روس اور ازبکستان کے درمیان فوجی تعاون کلیةًخاص اور اہم ہے،ازبکستان کے سرحدہ علاقوں سے درپیش خطرات کاحوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرے کو، جو شام سے دیگرممالک بشمول ازبکستان منتقل ہو رہی ہے، کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا۔

روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں جب دہشت گرد گروپ شام سے افغانستان کا رخ کر رہے ہیں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ افغانستان محفوظ تر اور زیادہ مستحکم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terror groups moving to afghanistan from syria claims russian defense minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply