فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ،5اردنی انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

عمان:حکومت اردن کے ایک ترجمان محمد المومنی کے مطابق اردن کے دارالخلافہ عمان میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ میں اردنی انٹیلی جنس کے 5اہلکار ہلاک ہو گئے۔
المومنی نے مزید کہا کہ بقا کیمپ میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنا کر صبح سات بجے یہ بزدلانہ حملہ کیاگیا جس میں پانچ اردنی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز ماہ رمضان کے پہلے ہی دن اس دہشت گردانہ حملہ کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہیں۔
بقا کیمپ اردن میں سب سے بڑا کیمپ ہے جہاں اردن کی 70لاکھ کی آبادی میں ایک بڑا فیصد ان فل سطینیوں کا ہے جو 1948میں قیام اسرائیل کے بعد ہونے والے تشدد میں بھاگ کر یہاں آکر پناہ لیے ہوئے ہیں ۔
المومنی نے مزید کہا کہ یہ حملہ کیمپ میں جہاں 70ہزار پناہ گزیں مقیم ہیں،انتیلی جنس محکمہ کے مقامی دفتر کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: terror attack kills 5 jordan intelligence officers in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply