ہیتی میں انتخابات کے نتائج سے قبل صدارتی امیدواروں کے حامی اعصابی تناؤ کا شکار،پولس سے تصادم

پورٹ اوپرنس:ہیتی میں صدارتی امیدوار میریسے نارسیسے کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصاد م کے دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ ہیتی میں اتوار کو صدارتی، پارلیمنٹ اور مقامی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی ہے۔
صوبائی پولنگ کونسل کی جانب سے نتائج کا سرکاری اعلان اگلے ہفتے سے پہلے آنے کی امید نہیں ہے لیکن ووٹنگ کے مراکز سے نتائج دکھانے والی کم از کم 29 ہزار ‘ٹیلی شیٹس “کو کونسل کی ویب سائٹ پر جلد ہی جاری کیا جا سکتا ہے۔ فینمی لواسا پارٹی سے صدارتی امیدوار میریسے کے حامی دارالحکومت کی سڑکوں پر اتر آئے۔ یہ لوگ ہاتھوں میں پارٹی کے پوسٹر لئے ہوئے تھے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور پارٹی چاہتی ہے کہ مظاہرہ جاری رہے وہیں اپوزیشن پارٹی کے جووینل موئسے نے بھی فتح کا دعوی کیا ہے۔امن و قانون نظام کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tension mounts as haiti awaits election results in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply