میانمار کے مسلم وکیل کے جنازے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

رنگون:میانمار کی حکمراں جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے مسلم قانونی مشیر اور اٹارنی کو نی کے، جنہیں ہوائی اڈے سے باہر نکلتے وقت ایک بندوق بردار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جنازے میں تقریباً ایک لاکھ سوگوار شامل تھے۔63سالہ کونی کی تدفین میانمار کے دارالخلافہ یانگون کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ جن کا ایک روز قبل ہوائی اڈے پر گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔
وہ فوج کے تیار کردہ آئین میں ترمیم کی کوشش کر رہے تھے۔ انکو جس وقت گولی ماری گئی تو وہ اپنے پوتے کے ساتھ ہوائی اڈے سے باہر نکل کر ٹیکسی میں بیٹھنے ہی والے تھے۔ وہ انڈونیشیا کے دورے سے، جہاں میانمار حکومت کے افسران اور مسلم فر قہ کے لیڈر مصالحت کی بات کرنے گئے تھے، واپس لوٹ رہے تھے۔ انڈونیشیا نے میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و جبر پر احتجاج کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tens of thousands attend funeral of murdered muslim lawyer in myanmar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply