یمن میں سعودی فوج کا زبردست جانی نقصان:ایک رپورٹ

صنعا: یمن کے طائز اور معارب صوبوں میں یمنی فوج کی کارروائی میں سعودی فوج کو زبردست جانی نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیاگیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور اور اسکی حلیف ملیشیا نے جنوبی یمن کے باب المنزیب کے قریب زباب کے عازن خطہ میں بھی سعودی عرب کی فوج کو زبردسست جانی نقصان پہنچایا ہے۔یمن میں ایک سعودی حامی کیمپ کی جانب سے شائع کی گئی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف طائز میں ہی26مارچ سے اب تک یعنی 11ماہ کے دوران 1600سعودی فوجی ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کو اسی قسم کی ایک کارروائی میں شمالی جوف صوبہ میں یمنی فوجوں نے بالسٹک میزائل حملے میں کئی کمانڈروں سمیت 54سعودی فوجی ہلاک ہوئے۔ انصار اللہ تحریک کی وفادار مقامی ملیشیاو¿ں کی حمایت سے یمنی فوج نے قہر 1-بالسٹک میزائل سے بیر المرزیق میں سعودی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ۔اس حملے میں متعدد سعودی فوجی زخمی ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tens of saudi forces were killed in the yemeni forces offensives in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply