دہشت پسند تنظیم داعش سے وابستگی رکھنے والے ایک سعودی کو 10 سال کی سزائے قید

ریاض: جدہ کی ایک خصوصی فوجداری عدالت نے اپنے عبوری حکم میں ایک سعودی شہری کو دہشت پسند تنظیم داعش اور اس کی سرگرمیوں کی حمایت کرنے سمیت کئی الزامات کی سماعت کے بعد مجرم قرار د ے کر دس سال کی سزائے قید سناتے ہوئے اس پر دس سال تک سعودی عرب سے باہر نہ جانے کی پابندی عائد کر دی۔اس پر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے جنگ زدہ ملک شام جانے کا منصوبہ بنانے اور وہاں ایک خود کش کارروائی کی سازش رچنے کا مقدمہ چل رہا ہے۔
اسے سوشل میڈیا ٹویٹر کے توسط سے عوام کو خطرے میں ڈالنے والا مواد تیار کرنے،بھیجنے اور جمع کرنے کے الزامات میں بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔اس کے ٹوئیٹس میں حکمرانوں کی توہین کی تحریریں بھی شامل ہیں۔عدالت نے اسے گرفتاری کے روز سے دس سال کی سزائے قید سنائی ہے۔عدالت نے اس کا ٹوئیٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا بھی حکم جاری کرنے کے ساتھ ساتھ جیل سے رہائی کے بعد بھی اس کے ٹوئیٹ کرنے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten years in jail for saudi daesh supporter in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply