میانمار میں چینی سرحد سے متصل علاقے میں باغیوں سے تصادم میں متعدد فوجی ہلاک

رنگون:برما میں چین کی سرحدسے متصل علاقہ میں فوج اور نسلی باغیوں کے درمیان ہوئی لڑائی میں دس سے زیادہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ میانمار کے سرکاری روزنامہ دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے کہا ہے کہ میانمار قومی جمہوری اتحاد فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپوں سے کم از کم 48 واقعات میں کئی مسلح فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
سرکاری فوجیوں کی جانب سے چھ سے 12 مارچ تک چلائی گئی کارروائی کے دوران یہ جھڑپیں ہوئیں۔ حالانکہ ان میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی واضح تعداد ابھی معلوم نہیں ہے۔ روزنامہ نے لکھا ہے کہ اس حملے میں کئی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے کئی دہائیوں سے چلی آرہی نسلی لڑائی کو ختم کرنے کے حکمران نیشنل لیگ فارڈیموکریسی کی لیڈر آنگ سان سوکی کا خاص مقصد خطرے میں پڑ گیا ہے۔
سوکی نے 2015 میں اقتدار میں آنے کے بعد قومی مصالحت کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی قیام امن کو وہ آگے نہیں بڑھا سکی ہیں کیونکہ نسلی نمائندے ان پر فوج کے ساتھ جانب داری کا الزام لگاتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten soldiers killed by insurgents in myanmar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply