بوکو حرام کے حملے میں 10فوجی ہلاک،چار لاپتہ

نیامی(نائیجر): وزارت دفاع کے مطابق نائیجیریا کی سرحد کے قریب جنوب مشرق نائیجر میں جہادی گروپ بوکو حرام نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا جس میں 10فوجی ہلاک اور چار دیگر لاپتہ ہو گئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان عبد العزیز طور ے نے اے ایف پی کو بتایا کہ فوری طور پر جو اعداد و شمار دستیاب ہوئے ہیں ا سکے مطابق دس فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں جبکہ چار لاپتہ ہیں۔یہ واردات تشدد زدہ خطہ میں گذشتہ حملوں کے ،جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے، ایک ماہ بعد انجام دی گئی ہے جس سے کئی مہینوں سے طاری سکون درہم برہم ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این گومی شہر سے25میل کی دوری پر واقع لیک چاڈ علاقہ کے نزدیک بلابرین نام کے ایک گاو¿ں میں نائیجر کی فوجی چوکیاں بوکو حرام کا اصل ہدف تھیں۔بوکوحرام کے آخری حملے اوائل جون میں ہوئے تھے۔

جن میں تین خود کش بمباروں نے دیفا کے جنوب مشرقی نائیجر شہر میں مختلف حملے کر کے 6افراد کو ہلاک کر دیاتھا۔نیامی نے لیک چاڈخطہ میں، جو نائیجر ،چاڈ، نایئجیریا اور کیمرون کی سرحدوں کو جوڑتا ہے،بوکوحرام کے خلاف فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten soldiers killed asboko haram strike on military camp in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply