غزنی کی ایک مسجد میں بم بناتے ہوئے 10طالبان ہلاک

کابل:افغان سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق جنوب مشرقی غزنی میں اس وقت10طالبان انتہا پسند ہلاک ہو گئے جب وہ اندار ضلع کی ایک مسجد میں چھپ کر دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے۔ اہلکاروں نے مزید بتایا کہ دھماکہ خیز مواد بم کی شکل اختیار کرنے سے پہلے ہی دھماکہ سے پھٹ پڑا جس میں یہ دس طالبان ہلاک ہو گئے۔
دھماکہ اس قدر طاقتور تھا کہ طالبان کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔حکومت کے خلاف سرگرم باغیوںکی جانب سے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیںکیا گیا۔طالبان اور دیگر باغی گروپوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سلامتی دستوں کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد(آئی ای ڈی) کو اصل ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten militants blown up while making an ied inside a mosque in ghazni in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply