امریکی ۔صومالی اتحادی فوج کی کارروائی میں صومالیہ میں 10 شہری ہلاک

موغادیشو: صومالیہ میں امریکی-صومالی اتحادی فوج کی کارروائی میں 10 شہریوں کی موت ہوئی ہے۔ صومالیہ کے حکام نے 10 شہریوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ صومالیہ کے ایک رکن پارلیمنٹ محمد احمد نے گزشتہ جمعہ کو بریری گاو¿ں میں کی گئی کارروائی میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے دوران کہا کہ ” اتحادی فوج کے حملے میں 10 شہریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ لوگ غیر شعوری طور پر ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت اور مقتولوں کے رشتہ داروں کے درمیان معاوضہ کے لئے بات چیت ہوگی۔ ہم نے متاثرہ خاندانوں کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے”

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten killed in joint ussomali raid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply