قفقاز میں پولس و انتہا پسندوں کے درمیان خونریز تصادم میں دس ہلاک

ماسکو: روس کے شورش زدہ داغستان کی پولس نے بتایا کہ شمالی قفقاز میں انتہا پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم کی تین مختلف وارداتوں میں چار پولس افسران اور 6انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
پولس کی ترجمان فاتینہ عبیداتوف نے کہا کہ جمعہ کی صبح جنوبی داغستان میں کسوم کینٹ گاو¿ں کے قریب انتہا پسندوں کے ایک گروپ کےساتھ جھڑپ،ہو گئی جس میں تین پولس افسران زخمی ہو گئے جن میں سے ایک افسر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تصادم میں چار بندوق بردار انتہا پسند بھی مارے گئے۔ ایک دیگر جھڑپ میں جو دربن خطہ میں ہوئی ایک مشتبہ انتہا پسند مارا گیا ۔
اس تصادم میں ایک پولس افسر بھی ہلاک ہوگیا۔تبسران خطہ میں ایک انتہا پسند نے ایک پولس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں دو پولس افسر ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ لیکن فورس نے بھی جوابی کارروائی کر کے اس بندوق بردار انتہا پسند کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ten killed in clashes in russias restive north caucasus in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply